سجاول، تعلقہ اسپتال میں ادویات کی قلت دور نہ ہوسکی

سجاول: سجاول تعلقہ اسپتال میں ادویات کی قلت دور نہیں ہوسکی ہے جبکہ اسپتال میں پرائیوٹ گارڈز تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ زچگی کیلئے مختص لیبر روم کے دروازے کے باہر بھی دو گارڈز بٹھائے گئے ہیں،جس پر شہریوں نے احتجاج کیاہے ، مقامی افراد کا کہناہے کہ حاملہ خواتین کو علاج کیلئے لایاجاتاہے لیکن وہاں پر دواؤں کی پرچیاں لکھ کربازارسے دوائیں لینے کیلئے دوڑایاجاتاہے اور لیبر روم پر بھی گارڈ بٹھائے گئے ہیں تاکہ مریض اور ورثاء اسپتال میں آنے یا دوا مانگنے سے بھی گریز کریں ،این جی او کے حوالے کئے جانے کے بعد ادویات کی قلت دور نہیں ہوسکی ہے بلکہ صرف گارڈ تعینات کرکے مریضوں کو بھگانے کے کوشش کی جارہی ہے اور یہ سب مقامی ایم ایس کی مہربانی سے ہورہاہے ، جو کئی سال سے تعینات ہے ۔

کیٹاگری میں : صحت