انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرمہنگاہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں2پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہوکر104.83روپے اورقیمت فروخت104.90روپے سے کم ہوکر104.88روپے پرآگئی تاہم20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت107.40روپے سے بڑھ کر107.60روپے پرہوگئی۔