آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ تبدیل

کراچی:آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تبدیل کرکے غلام قادری تھیبو کو نیا آئی جی سندھ مقرر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا،سمری وفاق کو ارسال کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کیلئے سندھ حکومت اور وفاق میں معاملات طے پا گئے ہیں، غلام قادر تھیبو کو نیا آئی جی سندھ مقرر کیا جائے گا۔اس حوالے سے نئے آئی جی کیلئے سمری وفاق کو بھیج دی گئی ہے۔ نئے آئی جی سندھ کی تقرری کا نوٹی فکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔