ناشتے میں آئسکریم کھائیں اور ذہین بن جائیں !

ٹوکیو: ناشتے میں اگر کوئی آئسکریم کھانے کی پیش کش کرے تو انسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ بھلا ناشتے میں آئسکریم کب کھائی جاتی ہے لیکن اب ماہرین کا کہنا ہے کہ ناشتے میں آئسکریم کھانے سے انسان کی ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے۔

جاپان سے تعلق رکھنے والے سائنسدان کا کہنا ہے کہ ناشتے میں باقاعدگی سے آئسکریم کھانے والے افراد دیگر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ذہین اور حاضر دماغ ہوتے ہیں۔ پروفیسر یوشی ہیکو کوگا کے مطابق ناشتے میں آئسکریم کھانے سے جسم میں ایلفا ویوز میں اضافہ کرتا ہے جس کا تعلق انسان کی دماغی پھرتیوں سے ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جس شخص کے دماغ کی ایلفا ویوز کی فریکوئنسی زیادہ ہوگی وہ اتنا ہی زیادہ حاضر دماغ اور ذہین ہوگا۔

کیٹاگری میں : صحت