60سالہ قادیانی بزرگ نےکلمہ طیبہ پڑھ کراسلام قبول کرلیا

سیالکوٹ : اکبرآباد کے نواحی موضع بھڈال میں ایک 60سالہ قادیانی بزرگ نومسلم صابر حسین نے گزشتہ روزمرکزی جامع مسجد بھڈال میں ضلعی چیئرمین مشائخ وعلماء کونسل پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی القادری خلیفہ مجاز سدرہ شریف اور علامہ عطاء محمد سعیدی کے ہاتھ پر کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا ہے۔یاد رہے ان کے چار بیٹے اور دوبیٹیاں تقریباً20سال پہلے قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کرچکے ہیں ۔نو مسلم صابر حسین کے اسلام قبول کرنے سے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں کی کثیرتعداد نے انھیں مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی۔