خاتون پرشوہراورسسر نے بدترین تشدد،ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی

ہری پور: سفاک شوہر نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خاتون کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ، تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلکس ایبٹ آبادمیں داخل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہری پور میں حوا ء4 کی ایک اور بیٹی ظلم کا شکار ہوگئی، تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود کی رہائشی خاتون نوشین بی بی پر مبینہ طور پر اس کے شوہر محمد افضل اور سسر نے بدترین تشدد کیا، جس کے سبب خاتون کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔خاتون کو تشویشناک حالت میں ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلکس میں داخل کرادیا گیا ہے۔