تلہ گنگ: مسافر بس کھائی میں جا گری، 8 افراد جاں بحق

تلہ گنگ: کوٹ قاضی کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ اٹھائیس مسافر زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 6 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ مسافر بس مسانسہرہ سے کراچی جا رہی تھی۔