پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،4 ملزمان گرفتار

کراچی :کراچی میں پولیس کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ ناگن چورنگی سے مذہبی جماعت کے رہنما کو حراست میں لے لیا گیا۔ ناگن چورنگی کے قریب رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران مذہبی جماعت کے رہنما صہیب ندیم کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کے دوران 2 اسٹریٹ کرائم کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔