اردوان کی صدر ممنون سے ملاقات

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ نور خان ائیربیس پر وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم کی اہلیہ، صاحبزادی مریم نواز، کابینہ کے ارکان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ صدر رجب طیب اردوان خاتون اول کے ہمراہ ایوان صدر پہنچے جہاں صدر ممنون حسین اور انکی اہلیہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تحقیقات کرائے۔ بھارت کی غیرمنصفانہ حمایت سے پاکستان کے مفادات متاثر ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ تعاون پر اتفاق بھی کیا۔ صدر ممنون حسین کی جانب سے ترک صدر کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا۔ معزز مہمان جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔ صدر رجب طیب اردوان لاہور میں گریٹر اقبال پارک کا افتتاح کریں گے۔ شاہی قلعے میں وزیراعظم کی جانب سے معزز مہمان کیلئے ظہرانہ دیا جائے گا۔