افغانستان میں ڈرون حملہ،داعش کے 12 شدت پسند ہلاک

کابل: افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں داعش کے 12سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز امریکی جاسوس طیارے نے افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچین میں داعش کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں داعش کے 12سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق اس دوران اسلحہ اورگولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔