ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا ہے۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اور بھارتی فوج سویلین آبادی اور شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 26 سویلین شہید اور107 زخمی ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج گزشتہ کئی ہفتوں سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے جس سے اب تک خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔