نئے گورنر سندھ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین نے سندھ کے نئے گورنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں سندھ کے 31 ویں گورنر ہوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جسکے بعد ایوان صدر سے نئے گورنر کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نئے گورنر سندھ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا ئیں گے۔