راولپنڈی میں ایک بار پھرآرمی چیف کے حق میں بینرز لگادیئے گئے

راولپنڈی: راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں ایک بار پھر سے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔

راولپنڈی میں ایک مقامی شہری شیخ امجد علی کی جانب سے راجہ بازار اور مختلف شاہراہوں پر سربراہ پاک فوج کے حق میں بینرز لگائے گئے ہیں جن میں آ رمی چیف جنرل راحیل شریف سے 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بینرز میں حکومت اور اپوزیشن سے آئین میں ترمیم کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک سیاست میں حصلہ لینے کی پابندی کو کم کرتے ہوئے ایک سال کیا جائے تاکہ جنرل راحیل شریف فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لے سکیں۔