ترکی میں کار بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک

انقرہ: ترکی کے شہر دیابکر میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے شہر دیار بکر میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔