کراچی ، رینجرز کی بھاری نفری کا عیسی کالونی کامحاصرہ

کراچی :جمعرات کی صبح رینجرز کی بھاری نفری نے عیسی کالونی کامحاصرہ کرکے علاقے میں ہرقسم کی آمدورفت بندکردیرینجرزنے باجوڑی پاڑہ،کرنال بستی ،بخاری کالونی کی بھی ناکہ بندی کرکے ٹارگٹڈآپریشن کے دوران 16افرادکوحراست میں لے لیا،آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمدہوا۔ادھر پولیس نے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 9افرادکوگرفتارکرلیا۔گرفتارافرادسے منشیات بھی برآمدہوئی ۔قبل ازیں گلشن حدیدسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم لشکرجھنگوی سے تعلق رکھنے والے 3افراد کوگرفتارکرلیا۔زیرحراست افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔