ڈاکٹروں کی ہڑتال،اپوزیشن لیڈر نے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

لاہور : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے لاہور کے 6سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال سے متعلق ایک قرارداد سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو جمع کروادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کو آٹھ دن گزر چکے ہیں لیکن حکومت اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ علاج کے سلسلے میں آنے والے مریض سرکاری ہسپتالوں میں خوار ہوکررہ گئے ہیں۔ قرارداد میں ینگ ڈاکٹروں کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔