لاہور کے 6بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور کے 6بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال اور احتجاج آٹھویں روز میں داخل ہوگئی۔ جبکہ آج ہڑتال کرنے کی صورت میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا مسلسل نواں دن ہوگا۔ ان سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے یہ ہڑتال دوڈاکٹروں کی برطرفیوں کے خلاف شروع کررکھی ہے۔ جن کا مطالبہ ہے کہ برطرف کیے گئے دونوں ڈاکٹروں کو بحال کیا جائے۔ لاہور کے جن 6ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ان میں میوہسپتال ، سرگنگارام ہسپتال، سروسز ہسپتال، لیڈی ولنگڈن ہسپتال، لیڈی ایچی سن ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال شامل ہیں جہاں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور بند پڑے ہیں جبکہ شہر کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت