کراچی،سی ٹی ڈی اوررینجرز کی کارروائی،4 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کراچی کے علاقے باغ کورنگی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت شیرا کے نام سے کر لی گئی ۔ دہشت گرد قتل کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب شاہ فیصل کالونی نمبر 6 میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے تلاشی لی گئی جس کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ سیاسی جماعت کے جرائم میں ملوث کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مارا گیا۔