کارکنوں کی گرفتاریوں پر سپریم کورٹ از خود نوٹس لے،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاریوں پر سپریم کورٹ از خود نوٹس لے،لوگوں کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ مارا جارہا ہے ، لوگوں کو گھروں سے کس قانون کے تحت اٹھایا گیا‘؟جب بھی کرپشن پر بات کریں تو کہتے ہیں کہ جمہوریت، سی پیک اور ترقی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، ’آصف زرداری منافق نہیں تھے، انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ قوم کا پیسہ واپس لائینگے، یہ عدلیہ کا ٹرائل ہے، جمہوریت کا دفاع عدلیہ کرتی ہے، شکر ہے کہ جھوٹی جمہوریت سب کے سامنے ننگی ہوگئی، اگر یہ جمہوریت ہے تو پھر پرویز مشرف کی آمریت تو زیادہ بہتر تھی،اگر انہوں نے ہمیں جیلوں میں ڈالا تو باہر نکل کر پھر سڑکوں پر آجائیں گے، میں تیار ہوں جیل جانے کے لیے، پھر نکلیں گے، ہار نہ ماننے والوں کو کوئی ہرا نہیں سکتا ۔