ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کارحجان

کراچی:ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کوسونے کی قیمتوں میں اضافے کارحجان رہاجبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا11ڈالرمہنگاہونے سے اسی مدت میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے کااضافہ ریکاڈکیاگیا ہے۔ ہفتے کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں9ڈالرکے ریکارڈاضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1275ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسواسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں300روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کراچی،حیدرآباد،لاہور،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار500روپے سے بڑھ کر51ہزار800روپے پرجاپہنچی اسی طرح258روپے کے اضافے دس گرام سونے کی قیمت44400روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت750روپے پربدستوربرقراررہی۔