سندھ میں شادی ہالزمیں ون ڈش پابندی پرعمل درآمد اگلے سال تک موخر

کراچی: سندھ حکومت نے شادی ہالز کورات 10 بجے تک بند کرنے اور ون ڈش پر پابندی کا فیصلہ آئندہ سال تک موخر کردیا۔

وزیرصنعت و تجارت منظوروسان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں یکم نومبرسے شادی ہالزرات 10 بجے بند کرنے اورون ڈش کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران منظوروسان نے کہا کہ شادی ہالز کے مالکان کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے لیکن شادی ہالز مالکان نے جنوری تک کے لیے اپنے ہالز بک کررکھے ہیں، اس لیے بہترہوگا کہ فیصلے کے اطلاق کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔