گوجرانوالہ: پی ٹی آئی کے پیدل مارچ پر فلائی اوور سے انڈوں کی بارش

گوجرانوالہ: پی ٹی آئی کے پیدل قافلے پر انڈوں سے حملہ کیا گیا۔ قافلے میں اعجاز چودھری اور پچیس کے قریب کارکن شامل تھے۔ پی ٹی آئی کا پیدل قافلہ کل لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا تھا۔ قافلہ بائیس اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔ قافلہ جب گوجرانوالہ کے گوندلانوالہ چوک پہنچا تو فلائی اوور سے انڈے پھینکے گئے۔