پاکستان کے آئین کو تسلیم کرکے واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائیگا‘وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کو تسلیم کر کے واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائیگا، پاکستان کو نہ ماننے والوں سے بات چیت کا فائدہ نہیں ہوگا، باہر بیٹھے لوگوں سے ڈائیلاگ ہورہے ہیں لیکن واضح رہے کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی، مذاکرات کے مسلمہ اصول کے مطابق کچھ انہیں پیچھے ہٹنا ہوگا اور کچھ ہم پیچھے ہٹیں گے لیکن یہ نہیں چلے گا کہ “را” کی فنڈنگ سے کشت و خون کیا جائے، بلوچستان کو صحیح ٹریک پر ڈال دیا ہے، اب چمن سے کراچی تک بلاخوف سفر کیا جا تا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کے 20ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔