اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے اضافہ

کراچی:اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز امریکی ڈالر کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 106روپے 10پیسے ہو گئی ہے۔تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت خرید 105روپے 55پیسے جبکہ قیمت فروخت 106روپے 10پیسے ہو گئی ہے۔ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور اس کی قیمت خرید 104روپے 20پیسے اور قیمت فروخت 104روپے 40پیسے ہو گئی۔