360 سیکیورٹی :اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کےلئے ہرفن مولاایپ اوروہ بھی مفت

یجنگ: چینی مصنوعات سے متعلق لوگ کہتے ہیں کہ چلے تو چاند تک ورنہ شام تک، لیکن چین کی ایک کمپنی نے ایسی ایپ تیار کی ہے جو شائد اب تک کسی یورپی یا امریکی ملک میں تیار ہی نہیں ہوئی اور یہ ایپ ہے 360 سیکیورٹی، جسے آپ ہر فن مولا ایپ کہہ سکتے ہیں یعنی یہ ایپ ایک ، دو یا تین نہیں بلکہ بیک وقت کئی کام کرسکتی ہے۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’’چی ہو‘‘ (Qihoo) کی بنائی ہوئی اس مفت ایپ میں اینٹی وائرس، میموری مینیجر، اسپیڈ بوسٹر اور ایسی متعدد سہولیات ایک ساتھ موجود ہیں۔ اس وقت دنیا بھر میں 20 کروڑ سے زائد صارفین ’’360 سیکیوریٹی‘‘ کو استعمال کررہے ہیں جو اس پر بھروسے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اسے ’’ہر فن مولا‘‘ (آل اِن ون) ایپ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں بہترین اینٹی وائرس کے علاوہ موبائل/ ٹیبلٹ کی رفتار بڑھانے، غیر ضروری فائلیں صاف کرنے اور بیٹری کی عمر بڑھانے والے فیچرز ایک ساتھ موجود ہیں۔

360 سیکیوریٹی کا اینٹی وائرس فیچر آپ کے اسمارٹ فون/ ٹیبلٹ کو وائرس سے بچانے کے علاوہ ٹروجن، ایڈویئر اور اسی طرح کے دوسرے خطرناک حملوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے جو بصورتِ دیگر آپریٹنگ سسٹم کو یرغمال بناکر کسی نامعلوم ہیکر کو آپ کی قیمتی معلومات منتقل کرسکتے ہیں اور اپنی کم ترین صورت میں آپ کے سامنے وقت بے وقت اشتہارات پیش کرسکتے ہیں۔