بھکی پاور پلانٹ کی دوسری ٹربائن اور جنریٹر کی تنصیب شروع کر دی گئی

لاہور:حکومتِ پنجاب کی طرف سے ضلع شیخو پورہ میں لگائے جانے والے بھکی پاور پلانٹ میں بجلی کی تیاری کے لئے فرانس سے در آمد کی جانے والی دوسری گیس ٹربائن اور امریکی ساختہ دوسرے جنریٹر کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ان دونوں مشینوں کو گزشتہ روز سائٹ پر پہنچادیا گیا ۔پہلی ٹربائن تقریبا دو ماہ قبل درآمد کی گئی تھی۔ ایک ٹربائن کی پیداواری استعداد 358میگا واٹ ہے ۔ دونوں ٹربائنز کے ذریعے 716میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی ۔ یہاں نصب کئے جانے والے جنریٹرجنرل الیکٹرک (جی ای ) نیو یارک کے تیار کردہ ہیں۔ بھکی پاور پلانٹ سے 1180میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لئے یہا ں تین جنریٹر اور تین ٹربائنز نصب کی جائیں گی ۔