پی آئی اے کی لندن کیلئے پروازوں کے کرائےمیں20 فیصد کمی

کراچی: قومی ائیر لائن نے لندن اور برمنگھم کے لئے پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن اور برمنگھم کے لئے پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی اکانومی کلاس کے لئے کی گئی ہے اور رعایتی نرخوں پر ٹکٹ 30 نومبر تک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔