طاہرالقادری کا پی ٹی آئی کےرہنماؤںسےملنےسےانکار

ندن: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے رہنماؤں سے ملنے سے انکار کردیا جس کے بعد جہانگیر ترین، چوہدری سرور اور شیخ رشید کا دورہ لندن ناکام ہو گیا۔

جہانگیر ترین، چوہدری سرور اور شیخ رشید عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو اسلام آباد دھرنے میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے لندن گئے تھے تاہم ڈاکٹر طاہر القادری نے ان رہنماؤں سے ملنے سے انکار کردیا اور اچانک لندن سے کینیڈا روانہ ہو گئے۔