کوئٹہ،محرم میں سیکورٹی انتظامات،35جدید ڈیجیٹل کیمرے نصب

کوئٹہ:کوئٹہ میں محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات مزید بہتر بنا نے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں 35 نئے خفیہ جدید ڈیجیٹل کیمرے نصب کر دیئے گئے جبکہ28 کیمرے پہلے سے ہی شہر کے مختلف مقامات پر نصب کئے ہیں ساتویں اور یوم عاشورہ کے موقع پر تمام جلوسوں کو جدید کیمروں سے دیکھا جائیگا اور سی سی پی او آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ اس سال محرم الحرام میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے ہیں اور محرم الحرام کے کوئٹہ شہر کو سیف سٹی بنا نے کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھائے جائینگے تفصیلات کے مطابق ساتویں محرم اور یوم عاشورہ کے موقع پر محرم الحرام میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات کرنے کیلئے 35 نئے کیمرے شہر کے مختلف علاقوں پر لگائے گئے ہیں جس کے وجہ سے شہر میں سیکورٹی کے موثر انتظامات دیکھنے کا جائزہ لیا جائیگا ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایا کہ صوبائی حکومت اور پولیس محرم الحرام میں سیکورٹی کے بہتر انتظامات بنا نے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہے ہیں اور جدید کیمرے نصب ہونے سے امن وامان کی صورتحال میں مزید بہتری آئیگی ۔