پنجاب:چھوٹے کاشتکاروں کے لیے100ارب روپےکےبلاسود قرضے کا اعلان

اہور:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چھوٹے کاشتکاروں میں 100ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اوران قرضوں کا مکمل سود پنجاب حکومت ادا کرے گی۔ملک کی تاریخ کے اس منفرد اور انوکھے پروگرام سے لاکھوں کسان مستفید ہوں گے۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں میں بلاسود قرضے شفاف انداز سے تقسیم کیے جائیں گے۔ زراعت کی ترقی اورچھوٹے کسان کی خوشحالی کیلئے 100ارب روپے کے بلاسود قرضوں کی فراہمی کاتاریخ ساز پروگرام معاشی و سماجی اورسبز انقلاب برپا کرے گا۔زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے ۔زراعت پاکستان کی خوشحالی،برآمدات بڑھانے کی ضمانت اور زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ ہے ۔کسان خوشحال ہوگا تو پاکستان ترقی کرے گا۔