پاکستانی خواتین کے ساتھ شادی،افغان مہاجرین کے لئے ویزہ پالیسی مرتب

پشاور:پاکستانی خواتین کے ساتھ شادی کرنے والے افغان مہاجرین کے لئے ویزہ پالیسی مرتب کر لی گئی ہے جس کے مطابق شادی شدہ مہاجرین کو پانچ سال کے لئے ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پشاورسمیت صوبے بھر اورقبائلی علاقہ جات میں پاکستانی خواتین نے رجسٹرڈ اورغیررجسٹرڈ افغان مہاجرین سے شادیاں کی ہیں ۔ تاہم افغان مہاجرین کی واپسی شروع ہونے کے باعث شادی شدہ پاکستانی خواتین کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ بعض پاکستانی خواتین کی طلاقیں بھی ہو چکی ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان کمشنریٹ کی جانب سے شادی شدہ مہاجرین کے لئے ویزہ پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کے مطابق انہیں پانچ سال کے لئے ویزہ جاری کردیا جائے گا ۔جس کے لئے ایسے پاکستانی خواتین کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہے تاکہ انہیں ویزے کی فراہمی کی جا سکے ۔