پام آئل کی قیمتوں میں کمی

کوالالمپور: ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ ملائیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق برسا ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کی قیمتوں میں 0.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور دسمبر کیلئے خریداری کے معاہدے 2561 رنگٹ یا 616 ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔ ایک مرحلے پر قیمتیں 2538 رنگٹ تک گر گئیں جو گزشتہ ایک ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 55078 لاٹس کا کاروبار ہوا۔