مقامی منڈیوں کی طلب میں سست روی ، سیمنٹ کی کھپت میں اضافہ محدود

کراچی:مقامی منڈیوں کی طلب میں سست روی نے سیمنٹ کی کھپت میں اضافے کو محدود کر دیا ہے جس کی وجہ سے ستمبر 2016میں سیمنٹ کی ترسیلات میں ستمبر2015 کے مقابلے میں محض 3.55 فیصد اضافہ دیکھا گیا، دوسری جانب اسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں11.79فیصد کا اضافہ ہوا۔ مقامی اضافے میں سست روی زیادہ تر عیدالاضحی کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ گزشتہ 15 ماہ سے زائد عرصے میں برآمدات مقامی ترسیلات سے زیادہ رہیں۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ستمبر 2016 میں سیمنٹ کی مقامی ترسیلات2فیصد اضافے کے ساتھ 2.536 ملین ٹن رہی جبکہ اسی عرصے کے دوران برآمدات ستمبر 2015 کی نسبت 11.79فیصد اضافے کے ساتھ 0.523ملین ٹن رہیں