اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں اضافے کارحجان

کراچی:انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں اضافے کارحجان دیکھاگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدمیں18پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت فروخت104.55روپے سے بڑھ کر104.73روپے پرجاپہنچی اسی طرح 10پیسے کے ضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105.10روپے سے بڑھ کر105.20روپے اورقیمت فروخت105.30روپے سے بڑھ کر105.40روپے ہوگئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں10پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے یوروکی قیمت فروخت118روپے سے بڑھ کر118.10روپے پرجاپہنچی جبکہ2.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید133.50روپے سے گھٹ کر131روپے اورفروخت135روپے سے گھٹ کر132.50روپے پرآگئی ۔