مقبوضہ کشمیرمیں ایک اورفوجی کیمپ پرحملہ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر کے علاقے ہندواڑہ میں واقع فوجی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا، مسلح افراد نے 30 راشٹریہ رائفلز کے ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ کی، ملزمان اور بھارتی افواج کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم دونوں حملہ آور مارے گئے۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے کیمپ کے ارد گرد سرچ آپریشن شروع کر کے قریبی گاؤں تجاری میں بھی تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔