کے پی کےمیں گیس انڈسٹری کنکشن پرپابندی ختم کرنے کا فیصلہ

پشاو ر :وفاق نے صوبے میں گیس انڈسٹری کنکشن پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے سوئی نادرن گیس کے حکام کے مطابق گیس کی مانگ اوراس کی فراہمی کے درمیان ایک بہت بڑا فرق سامنے ہے تاہم حکومت نے ایل این جی کی درآمد شروع کردی ہے ۔ سی این جی ، فرٹیلائزر سمیت دیگر سیکٹروں کو گیس کی سپلائی کی جا رہی ہے۔ دیگر انڈسٹریل سیکٹرز کو بھی ایل این جی کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں سمری وزیر اعظم کو ارسال کردی ہے اور منظوری کے بعد انڈسٹریل سیکٹر کے لئے گیس پر پابندی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے گیس کی انڈسٹری پر کنکشن پرپا بندی چند سال قبل عائد کی تھی ۔