کراچی،ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن 2016-17ء

کراچی:ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے الیکشن برائے سال2016-17ء کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے نئے منتخب چیئرمین،عہدیداران اورایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان نے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ محمدنعیم شریف چیئرمین،حسن مسعودمرزاسینئروائس چیئرمین،انوررشیدوائس چیئرمین ساؤتھ زون سندھ اوربلوچستان کی حیثیت سے منتخب ہوئے۔دیگرایگزیکٹیوکمیٹی ممبران میں ساؤتھ زون سے نورمحمد،ایس ایم جاوید اختر، تفسیر الاسلام، محمد حنیف ڈوسائی،علی شفیق،محمدیاسین خانانی،حاجی مراد،محمدخلیل راجہ،دسیدجاویدحسن اورحسن شیخ دہرہ شامل ہیں۔ ایگزیکٹیو کمیٹی نارتھ زون پنجاب،خیبرپختونخواہ،اسلام آباد،گلگت بلتستان،آزادجموکشمیرسے ذوالفقار احمدریاض،میاں شکیل احمد، محمد حسین، سیدحسنین رضا،میاں زاہدمحمود،ملک طاہر،محمدیونس،چوہدری طاہرمنظور اور چوہدری رؤف احمدمنتخب قرار پائے تھے۔