ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا

کراچی:عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ منگل کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں8ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1309ڈالرہوگئی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں350روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآبادلاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت51ہزار750روپے سے کم ہوکر51ہزار400روپے پرآگئی اسی طرح300روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار57روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربرقراررہی ۔