شیخ رشید کا بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

راولپنڈی:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں شیخ رشید نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے اسکی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ بھی اس وقت تک پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے جب تک نواز شریف مستعفی نہیں ہوتے یا احتساب کے لئے خود کو پیش نہیں کرتے۔ وہ بھی تحریک انصاف کی طرح اسمبلی نہیں جائیں گے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ وہ کل پارلیمنٹ میں جائیں گے اور میڈیا سے گفتگو کر کے واپس آ جائیں گے۔