خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کواراضی دینے سے معذرت

پشاو ر:خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کو ہسپتال کے قیام کے لئے اراضی دینے سے معذرت کی ہے اور موقف اختیارکیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت صحت کے سہو لیات کے لئے صوبے بھر میں بہترین انتظامات کر چکی ہے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں ، نرسز ، پیرامیڈیکل کی تعیناتی کے علاوہ ہسپتالوں کے سسٹم کو بہتر بنایا جا چکا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت کے پاس صوبے کے مختلف اضلاع میں ایسے کوئی سرکاری اراضی موجود نہیں ہے صوبائی حکومت خود ہسپتالوں کی خریداری کے لئے اراضی خرید رہی ہے ۔ وفاقی حکومت نے صوبے میں ہسپتالوں کے قیام کے لئے خیبر پختونخوا حکومت سے اراضی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی جس پر صوبائی حکومت نے وفاق کو آگاہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کے حوالے سے جو انتظامات کئے گئے ہیں اس کے باعث صحت کی سہو لیات بہتر ہو رہی ہے اور صوبے میں ایسی کوئی سرکاری اراضی موجود نہیں ہے جو کہ وفاق کودیا جائے وفاقی حکومت خود اراضی کے حوالے سے انتظامات کرے صوبائی حکومت کی جانب سے ہسپتالوں میں کئے جانے والے انتظامات کے باعث مریضوں کو بہترین سہو لیات فراہم ہو رہی ہے اور پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں کو شوکت خانم ہسپتالوں کی طرز پر سہو لیات فراہم کی جا رہی ہے ۔

کیٹاگری میں : صحت