اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی

کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں اضافے کارحجان دیکھاگیاجبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدمیں4پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے ڈالرکی قیمت فروخت104.58روپے سے بڑھ کر 104.62روپے پرجاپہنچی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105روپے اورقیمت فروخت 105.20روپے برقراررہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں25پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے یوروکی قیمت فروخت118روپے سے بڑھ کر118.25 روپے پرجاپہنچی اسی طرح80پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت فروخت 1035.20روپے سے بڑھ کر136روپے ہوگئی ۔