پاکستان کی 60 فیصد آبادی کا انحصارزراعت پرہے،محکمہ زراعت

فیصل آباد:وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ’’کسان خوشحال ۔ پنجاب خوشحال‘‘ کے پروگرام کے تحت صوبہ کے دیہات کی پسماندگی کو خوشحالی میں بدلنے کا عزم کررکھا ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی کا انحصار زراعت پر ہے اور ملکی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 21 فیصد ہے۔ حکومت پنجاب کے پراجیکٹ برائے زرعی توسیع کے ذریعے صوبہ بھر میں زیر کاشتہ رقبوں سے 5لاکھ92ہزار مٹی کے نمونہ جات کے حصول کے پروگرام پرعملدرآمد شروع ہو گیا ہے ۔ سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں اضلاع کی سطح پر مقررہ ٹارگٹس اور ان کے حصول کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب حکومت نے اس5سالہ منصوبہ پر عملدرآمد کے لئے 4 ارب 34کروڑ سے زائد رقم مختص کی ہے۔ منصوبہ کے ذریعے سائل فرٹیلٹی لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن کے علاوہ فیلڈ سٹاف کو موٹر سائیکل اور سمارٹ فون فراہم کیے گئے ہیں۔ مٹی کے تجزیہ کی روشنی میں کیمیائی کھادوں کے متوازن اور متناسب استعمال کے علاوہ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کی بروقت منتقلی سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔