پاکستان ریلویزنے ای ٹکٹنگ نظام متعارف کرادیا گیا

اسلام آباد:اب گھر بیٹھے ریل کا ٹکٹ بک کرائیں ،موبائل فون پر تصدیقی پیغام وصول کریں ،پاکستان ریلویز میں ای ٹکٹنگ نظام متعارف کرادیا گیا ،وزیر ریلوے سعد رفیق کہتے ہیں ای ٹکٹنگ نظام گرین لائن ٹرینز پر لاگو ہوگا ، 8ماہ کے دوران تمام ٹرینوں کو ای ٹکٹنگ سے جوڑ دیا جائے گا۔ ای ٹکٹنگ پر سروسز چارجز ہوں گے،جو دینا پڑیں گے۔وزیر ریلویخواجہ سعد رفیق نے ای ٹکٹنگ سسٹم کی افتتاحی تقریب کیموقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کا دن پاکستان ریلوے کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،شروع میں ای ٹکٹنگ کا نظام گرین لائن ٹرینز پر لاگو کیا گیاہے،لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کارز کو بھی ای ٹکٹنگ میں شامل کیا گیاہے۔