وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف کاررائیوں اور ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔