بھارت کا پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنےکا دعویٰ

نئی دلی: بھارت کی بدحواسیوں کا نان اسٹاپ سلسلہ جاری ہے اور اس بار بھی بھارتی فورسز نے ایک اور کبوتر پکڑلیا جس پر پاکستان کیلئے جاسوسی کا الزام لگا کر تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

کبوتر کو امن کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن بھارت نے اس معصوم پرندے پر بھی جنگ مسلط کردی اور بیچارے کبوتر کو پاکستانی جاسوس سمجھ کر گرفتار کرلیا۔ بھارتی سیکیورٹی فورس نے سرحدی علاقے پٹھان کوٹ سے ایک کبوتر کو حراست میں لیا ہے جس سے متعلق بتایا جارہا ہے کبوتر کے پنچے میں ایک خط بندھا تھا جس پر لکھا تھا کہ مودی سن لو، پاکستان کا بچہ بچہ لڑنے کے لئے تیار ہے۔ کبوتر کی گرفتاری کی خبر نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ہے جب کہ بی ایس ایف نے کبوتر کو مزید تفتیش کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔