مجھے قید رکھ کرچند لوگوں کوتسکین مل رہی ہوگی،وسیم اختر

کراچی: کراچی کے میئروسیم اخترنے کہا ہے کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں قید کرکے شہر کے عوام کو سزا دی جارہی ہے اورایسا کرکے چند لوگوں کوتسکین مل رہی ہوگی۔ کراچی میں دوران پیشی عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اخترنے کہا کہ ملک میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی ایکٹ کے غلط استعمال سے بہت سے لوگ اس کی زیادتی بھگت رہے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ جن پردہشتگردی ایکٹ لاگو نہیں ہوتا لیکن جیل میں سڑ رہے ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ اورججز سے درخواست ہے کہ دہشتگردی ایکٹ کا غیرضروری استعمال روکیں، بہت زیادہ ہورہا ہے۔