جمہو ریت کا مطلب چوری اور ڈاکہ ہے، پر ویزخٹک

لاہور: وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہو ریت نہیں بادشاہت ہے اگر جمہو ریت کا مطلب چوری اور ڈاکہ ہے تو میں ایسی جمہو ریت پر لعنت بجھتا ہوں ایسی جمہو ریت سے ڈکٹیٹرشپ ہی بہتر ہے ‘قوم نوازشر یف سے پانامہ لیکس کا حساب مانگ رہی ہے مگروہ 6ماہ سے چھپ رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے ’’چوری کی داڑھی میں تنکا ‘‘ہے ‘حکمران ملک سے اربوں نہیں کھربوں روپے لوٹ کربیرون ملک لے جا چکے ہیں قوم کو حق ہے ان سے حساب مانگے ‘ہم کر پٹ حکمرانوں کے خلاف بولتے رہیں گے ‘نوازشر یف کا دامن صاف ہوتا تو کب کے ہمارے سوالوں کا جواب دے چکے ہیں ‘عمران خان نے ملک دشمنوں کو للکار اہے اور ملکی سالمیت کیلئے ہم سب متحدہے۔ ہفتے کے روز واہگہ باڈر پر پر چم کشائی کی تقریب میں شر کت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ہماری فوج جب بھی دشمن کے خلاف لڑتی ہے تو شہادت کے جذبے سے لڑتی ہے اس لیے دشمن ہمیں بڑ ھکیں مار کر خوفزدہ نہیں کر سکتا۔