پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںملاجلارحجان رہا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روزملاجلارحجان رہا،کے ایس ای100انڈیکس40467پوائنٹس کی بلند سطح کو چھونے کے بعد40300پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 4ارب سے زائدروپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان غالب رہا سرمایہ کاربینکنگ ،ٹیلی کام ،گیس سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرگرم رہے اسی وجہ سے کاروبار کے دوران انڈیکس 40300اور40400پوائنٹس کی 2بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس 40300 پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔