سندھ: سی این جی اسٹیشنز کوگیس فراہمی بحال

کراچی:سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح آٹھ بجے گیس فراہمی بحال کردی جائیگی ۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر میں بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔