تین روزہ عالمی اینڈوسکوپی الٹراساؤنڈ ورکشاپ شروع

لاہور:جنرل ہسپتال اور ایشین الٹرا ساؤنڈگروپ کے اشتراک سے پہلی اینڈوسکوپی الٹراساؤنڈاور چھٹی ای آر سی پی ورکشاپ جو مقامی ہوٹل(PCہوٹل) میں آج 29 ستمبرسے شروع ہو کر یکم اکتوبرتک جاری رہے گی میں شرکت کیلئے امریکہ ، انگلینڈ اور دیگر ممالک سے مندوبین لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ ورکشاپ کی صدارت پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ وامیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر غیاث النبی طیب کریں گے اور اس میں معدے اور جگر کی بیماریوں کے نامور غیر ملکی ماہرین کے علاوہ پاکستان کے معروف معالجین بھی شرکا ء کو خصوصی لیکچر دیں گے۔